ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسروں کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی قرار

Booster Dose compulsory
کیپشن: Booster Dose
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے حکم پر افسران و ملازمین کو کووڈ انیس کی بوسٹر ڈوز لگانے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کویڈ 19 ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اومیکرون وائرس سے پیدا ہونے والی نئی صورتحال کے پیش نظر واسا لاہور کے تمام ملازمین اب بوسٹر ڈوز لگوائیں گے۔
ڈائریکٹر ایڈمن نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی ہدایت پر تمام ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،  تمام واسا ملازمین کو بوسٹر ڈوز لگوا کر اپنے سرٹیفکیٹ ایڈمن ڈائریکٹوریٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

بوسٹر ڈوز کووڈ-19 کی وباء سے بچنے اور واسا کے افسران/اہلکاروں اور عام لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔