ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں خواتین لیکچررز کی تقرریاں

پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں خواتین لیکچررز کی تقرریاں
کیپشن: Government Teachers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لاہور سمیت پنجاب کے 195 سرکاری کالجوں میں شعبہ انگریزی میں خواتین لیکچررز کی تقرریاں،  پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والی خواتین کو لیکچررز تعینات کیا گیا ہے.
پنجاب پبلک سروس کمیشن سے منتحب ہونے والی 194 خواتین لیکچررز کو پنجاب کے مختلف کالجوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ خواتین لیکچررز کو  پہلے بھی تعینات کرنا تجویز کیا گیا تھا لیکن سیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو جانے کے سبب وہ تجاویز واپس لے لی گئیں اور ایک مرتبہ دوبارہ انہیں آپشن کے لیے طلب کیا گیا۔

خواتین کی جانب سے اپنی پسند کے کالجوں کا دوبارہ انتخاب کرنے کے بعد انہیں اب تعینات کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ نئی لیکچررز کالجوں میں بی ایس آنرز کی کلاسز پڑھانے کی بھی پاپند ہوں گی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں مذکورہ اساتذہ کو اپنی اصل اسناد جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انہیں فوری طور پر اپنے عہدوں پر جوائننگ کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر