(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی دعوت تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر محمد رضوان چند افراد کے ساتھ ایک علاقے میں موجود ہیں جس میں وہ لوگوں کو پشتو زبان میں دعوت تبلیغ دے رہے ہیں۔ البتہ ویڈیو سے متعلق یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا یہ کب کی ہے۔
خیال رہے کہ محمد رضوان کو حال ہی میں آئی سی سی ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں شامل کیا گیا, محمد رضوان نے رواں سال 29 میچز میں 73.66 رنز کی اوسط سے 1326 رنز سکور کئے، علاوہ ازیں وکٹوں کے پیچھے 24 شکار بھی کئے۔