لاہور کے باسیوں کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ وبال جان بن گئی

31 Dec, 2021 | 02:41 PM

سٹی42: لاہور کے باسیوں کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ وبال جان بن گئی، خان کالونی پرانا ائیرپورٹ کے علاقے میں گیس عدم دستیاب، گیس میسر نہ ہونے پر مکین سوئی ناردرن گیس حکام کیخلاف سراپااحتجاج ۔

 خان کالونی کے باسیوں نے گیس سلنڈر سڑک درمیان رکھ کر گیس حکام کیخلاف علامتی احتجاج کیا، مکینوں کا کہنا تھا سردیوں میں گیس سرے سے آتی ہی نہیں اور اگر آتی ہے تو پریشر اتنا کم کہ کھانا تیار کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ مکینوں نے کہا بل کئی گنا زیادہ آتے ہیں لیکن گیس کا شعلہ موم بتی سے بھی کم ہوتا ہے۔ لکڑی جلانا مشکل جبکہ ایل پی جی پہنچ سے باہر ہے، مکینوں نے گیس حکام کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
 

مزیدخبریں