علی رامے: پنجاب حکومت وفاق کو آئی ایم ایف کی شرائط پر 300 ارب روپے کا ریونیو دے گی۔
آئی ایم ایف کی پالیسی کے تحت تمام صوبائی حکومتیں اپنے زرائع آمدن سے صوبائی حصہ وفاقی حکومت کو دینے کی پابند ہیں، جس پر اس مالی سال میں منی بجٹ آنے سے صوبائی حکومتوں پر مالی مشترکہ ذمہ داریوں کو بوجھ بڑھ گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت 300 ارب روپے کا یہ شیئر اپنے زرائع آمدن سے دے گی۔
زرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے مالی سال میں پنجاب حکومت نے مالی مشترکہ ذمہ داریوں کے تحت 125 ارب روپے دئیے تھے جبکہ رواں مالی سال میں پنجاب حکومت 300 ارب روپے کے شیئر وفاقی حکومت کو دے گی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے زرائع میں 2.5 فیصد مارک اپ کیساتھ یہ شیئر ادا کرے گی جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب نے اپنے وفاق پر اپنے واجب الادا فنڈ کی ادائیگی شرط بھی رکھ دی ہے کیونکہ پنجاب کو وفاق سے ابھی تک 1 کھرب کا واجب الادا فنڈ نہیں مل سکا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کے مطابق وفاقی مالی مشترکہ شیئر میں اتھارٹیوں کے بجٹ سے کٹوتی نہیں کی جائے گی اور پنجاب حکومت اپنے بیشتر اخراجات کے مختص بجٹ سے کٹوتی نہیں کرے گی۔