ویب ڈیسک : بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے 2021 کو اپنی زندگی کا اہم سال قرار دیتے ہوئے خدائے بزرگ وبرترکا شکر ادا کیا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے سال 2021 کی جھلکیوں پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا ویڈیو کلپ میں 2021 کو اپنی زندگی کا اہم سال قراردیتے ہوئے انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں میں ان کی زندگی کے نئے سفر کا منگنی سے آغاز، پھر نکاح اور رخصتی کی تقریبات کے علاوہ ان کے بیٹے میرحاکم علی کی آمد اور اس کی تصویری جھلکیاں بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram