ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم گورنر ہاؤس میں نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے جس میں صوبے کے مختلف امور پر وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔
وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کیلئے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی بھی ملیں گے۔ وزیراعظم پنجاب میں پناہ گاہوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم ترقیاتی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس میں بھی شریک ہونگے۔