ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2021وکلا کیلئے کیسا رہا؟

 2021وکلا کیلئے کیسا رہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: 2021وکلا کیلئے کیسا رہا...آنے والا سال سے انکو کیا اُمیدیں ہیں۔
 2021کاآغاز ہوا تو ملک کورونا کی دوسری لہر سےنبرد آزما تھا. لاک ڈاؤن کے اثرات عدلیہ میں بھی واضح نظر آئے. عدالتوں میں پورا سال بیشتر کیسز وکیل یا سائل کے کورونا کا شکار ہونے پر بغیر کارروائی ملتوی کیے جاتے رہے. انکے صحتیاب ہونے تک کیسز پر تاریخ پڑتی رہتی. عدالتوں میں سائلین کی تعداد بھی کم نظر آتی رہی جس سے وکلا بالخصوص پیشے میں نئے آنے والے وکلا کو مشکلات پیش آئیں..
وکلاکا کہناتھا کہ اپریل اور اگست کے مہینوں میں کورونا کی تیسری اور چوتھی لہر سے عدالتوں میں کیسیز سست روی کا شکار ہوئے۔ کورونا کیسز میں کمی ہوئی تو عدالتوں میں زیر التوا کیسز کوتیزی سے نمٹانے کا سلسلہ شروع ہوالیکن زیر التوا کیسز کے اعداد و شمار میں خاطر خواہ کمی نظر نہ آئی۔

وکلا توقع کر رہے کہ کورونا وبا کا ملک میں زور ٹوٹنے کے باعث عدالتوں میں رش بڑھا ہے اور کیسز کو تیزی سے نمٹانے کا سلسلہ نئے سال میں جاری رہےگا.