جنید ریاض : لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2020 کے نتائج میں کامیاب ھونے والے طلبا وطالبات کے لیے وظائف کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور ہرسال علم کے فروغ وفوائد اور تعلیم کی معیاری ترقی کے لئے طلباء وطالبات میں قومی ذہانت وظائف جاری کرتاہے ۔ انٹرمیڈ یٹ سالانہ امتحان دوہزار بیس کے نتائج میں کامیاب ھونے والے طلبا وطالبات کے لیے وظائف کا اعلان کردیا ہے ۔ وظائف ہر گروپ میں کامیاب ھونے والے طلبا وطالبات کی تعداد کے حساب سے علیحدہ علیحدہ دیے جاتے ہیں۔
اس ضمن میں پری میڈیکل طلباء گروپ کا میرٹ 1058، پری انجینئرنگ 1044،جنرل سائنس 994، کامرس 960، آرٹس ودیگر گروپ میں 903 ھے۔ جبکہ طالبات میں پری میڈیکل 1052، پری انجنیئر نگ 1042، جنرل سائنس 998 ، کامرس 1003 ، ارٹس ودیگر گروپ میں 927، ھے ۔ وظائف کی تفصیل ہر خاص و عام کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے ۔فہرست میں نام نہ ھونے کی صورت میں طلباء وطالبات اشاعت کے دس یوم کے دوران دفتر کو تحریری طور پر آگاہ کر سکتے ہیں