ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم لاہور کے گند کے ساتھ سیاسی گند بھی صاف کریں گے: فردوس عاشق اعوان

ہم لاہور کے گند کے ساتھ سیاسی گند بھی صاف کریں گے: فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب حکومت نے نئے سال میں لاہور کی صفائی لوکل کمپنیوں سے کروانے کا اعلان کردیا، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق دور میں صفائی کا ٹھیکہ بھی ڈالروں میں کیا گیا, قوم کو روزانہ ساڑھے تین کروڑ کا ٹیکہ لگایا گیا, ہم لاہور کے گند کے ساتھ سیاسی گند بھی صاف کریں گے۔
 ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے معاہدے کئے، غریب ملک کی صفائی کرنے کا ایک شہر کا معاہدہ بھی ڈالروں میں ہوا,  قوم کو تین کروڑ پچاس لاکھ روپے کا روزانہ ٹیکہ لگتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ   اس ٹیکے کے پیچھے ظل سبحانی کا خاندان تھا, ہم لاہور کی صفائی کے ساتھ سیاسی گند بھی صاف کریں گے, لاہور کی صفائی مقامی کمپنیوں سے کروائی جائے گی، مشینری کرائے پر ہی کیوں نہ لینی پڑے اس پر یکم جنوری سے کام شروع ہو جائے گا۔

  وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان  کا  گزشتہ روز فلیٹیز ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ مریم نواز کے رہبر رہزن نکلے ہیں،  راجکمری سن لیں اور خواجہ آصف بتائے کہ کرپشن کیلئے کونسی ٹریکر ٹرالی استعمال کی،  عمران خان کے بونسر سے پی ڈی ایم کے گیارہ میں سے نو کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer