زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو گئے

31 Dec, 2020 | 07:38 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے، ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ہو گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی واپسی کے باعث مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی اور ان کا حجم 13 ارب 15 کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہ گیا، تاہم اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 62 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

بینکوں کے پاس ڈالروں کا حجم 7 ارب 10 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ہو گیا، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم ہفتے کے اختتام پر 5 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی کمی سے 20 ارب 25 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گیا، تاہم نئے بیرونی قرضوں کی وجہ سے نئے مالی سال کے دوران اب تک مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر ایک ارب 1 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں