عمران عباس علیزے شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر بول پڑے

31 Dec, 2020 | 07:20 PM

Raja Sheroz Azhar

(سٹی 42) پاکستانی نامور اداکار عمران عباس نے آخر خاموشی توڑ دی،ڈرامہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دے دیا۔

 
تفصیلات کے مطابق    سوشل میڈیا پر یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ عمران عباس اور علیزے شاہ نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب عمران عباس نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

عمران عباس نے انسٹاگرام پر اپنی اور علیزے شاہ کی شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے یوٹیوب پر یہ افواہیں گردش کرتی رہیں۔ دوسری جانب علیزے شاہ کی جانب سے ان افواہوں کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں