(سٹی 42) سال2020میں پاکستان کی کئی اہم سیاسی، سماجی اورمذہبی شخصیات دنیاسے رخصت ہوگئیں۔
سال2020کئی ایسےزخم دےکرگیاہےکہ جن کوبھرناممکن نہیں۔ کئی معروف شخصیات دنیاسےرخصت ہوگئیں۔ سات جنوری کو سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر91 برس تھی۔
پرنس آف کوٹ فتح خان، ملک عطاءمحمدخان 6 فروری کو خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر اناسی برس تھی۔ معروف سیاسی شخصیت اورپاکستان تحریک انصاف کےبانی ممبرنعیم الحق کینسر کےباعث15فروری کودنیاسےرخصت ہوگئے۔ نعیم الحق کاشماروزیراعظم عمران خان کےانتہائی قریبی دوستوں میں ہوتاتھا۔
سابق مئیرکراچی نعمت اللہ خان طویل علالت کے باعث 25 فروری کو کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 89 برس تھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کےشریک بانی اور سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر مبشر حسن 14 مارچ کو دنیاچھوڑگئے۔
معروف عالم دین اورجامعہ بنوریہ کراچی کےمہتمم مفتی نعیم 20جون کودنیاسے رخصت ہوئے۔معروف عالم دین علامہ طالب جوہری22جون کودنیا سے پردہ فرماگئے۔سابق امیرجماعت اسلامی سیدمنورحسن بھی اس سال دنیا چھوڑگئے، ان کا انتقال 26 جون کوہوا۔
نیشنل پارٹی کے سربراہ اورسینئرسیاستدان میرحاصل بزنجو 20 اگست کو پھیپھڑوں کے کینسرکےباعث انتقال کرگئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقاراحمدسیٹھ 12نومبرکوکروناکےباعث دنیا سےرخصت ہوئے۔
انیس نومبر کومعروف عالم دین اور تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی دنیاسےپردہ کرگئے۔سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی حرکت قلب بند ہونے کےباعث 2 دسمبرکوانتقال کرگئے۔ ان کی عمر76برس تھی۔
2020 کئی اہم شخصیات کواپنےساتھ لےگیا
31 Dec, 2020 | 07:01 PM