پاکستان کا چینی کمپنی سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

31 Dec, 2020 | 06:46 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) کابینہ کمیٹی نے چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ ڈوزز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی۔ 

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ ڈوززخریدی جائیں گی، ویکسین 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اگر کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہے تو وہ بھی کرسکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ماسک نہ پہننے اور کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے قاتل وائرس سےمزید افراد لقمہ اجل بن گئے۔شہر میں مہلک وائرس مزید 15 زندگیاں نگل گیا جبکہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 374 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں کورونا سے اب تک1 ہزار 595 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا کیسز کی مجموعی تعداد 67 ہزار 971 تک پہنچ چکی ہے۔  

مزیدخبریں