بہت سی امیدوں اور پریشانیوں کے ساتھ سال 2020 کا آخری سورج غروب ہو گیا

31 Dec, 2020 | 06:31 PM

Shazia Bashir
Read more!

فہد  علی: بہت سی امیدوں اور پریشانیوں کے ساتھ سال 2020 کا آخری سورج غروب ہو گیا، دریائے راوی پر نئے سال میں خوشیوں کی امید لئے شہریوں نے سورج غروب ہونے کے مناظر عکس بند کئے۔
 

تفصیلات کے مطابق  شہریوں نے دریائے راوی پر سال 2020 کا آخری سورج غروب ہونے کے مناظر عکس بند کئے،آخری سورج کے غروب ہونے کے ساتھ ساتھ شہری اپنی پریشانیوں کے بھی ختم ہونے  کے لئے پر امید رہے، خاص طورپر کورونا وبا کے ختم ہونے کیلئےسورج غروب ہونے کے ساتھ پر امید نظر آئے۔

 سال دوہزار بیس،  بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے حوالے سے خوفناک سال رہا ،  شہر میں دو سو بیس واقعات رپورٹ ہوئے ،  دو بچوں اور ایک بچی کو قتل بھی کیا گیا جبکہ کئی معصوم اغوا ہوگئے ۔بچوں کے اغواء، قتل کی وارداتیں، کوئی گلی محفوظ ہے نہ علاقہ ،  جنسی درندے ہرجگہ موجود ہیں،  آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کا سب سے بڑا شہر ،  بچوں کے لیے روز بروز غیر محفوظ ہونے لگا ،  اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں ایک سو چوبیس بچے بدفعلی کا نشانہ بنے اور دو کو قتل کردیا گیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سال 2020 لاہوریوں  کے لئے کچھ بہتر نہیں رہا، کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن، بے روزگاری اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں، اب امید ہے کہ سال 2021 خوشیوں کی نئی کرنیں لیکر آئے گا۔

مزیدخبریں