عثمان علیم: میٹرو ٹریک خستہ حالی کا شکار ہوگیا۔ بھاٹی چوک، نیازی چوک، ایم اے او چوک، جین مندر چوک سمیت متعدد سٹیشنز پر ایکسلیریٹرز خراب ہوگئے ہیں، مشینری چوری ہوگئی اور واش رومز ناکارہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمانہ غفلت یا نا اہلی، جدید سہولیات سے آراستہ میٹرو بس سٹیشنز خستہ حالی کا شکارہوگئے، مناسب دیکھ بھال اور حفاظت نہ ہونے سے میٹرو بس سٹیشنز کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے ہیں، جین مندر، ایم اے او کالج، بھاٹی اور نیازی چوک سٹیشن سمیت متعدد سٹیشنز پر ایکسلیریٹرز خراب ہیں۔
متعدد سٹیشنز پر صفائی کے ناقص انتظامات اور ناموں کے بورڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے اور ٹریک کے نیچے موجود واش رومز بھی خستہ حال ہوچکے ہیں، ان کےدروازے، ٹوٹیاں اور سینٹری سامان غائب ہو گیا اور ٹریک کے نیچے خوبصورتی کے لئے لگائے گئے پودے بھی غائب ہوھئے ہیں۔
پلرز پر لگائے گئے پلاسٹک کے گملے اتار کر بیچ دیے گئے اور خالی پلرز سے ٹریک کی خوبصورتی مانند پڑنے لگی ہے۔