ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک کمپنی البیراک کو مشینری اور ورکشاپس واپس نہ مل سکیں

ترک کمپنی البیراک کو مشینری اور ورکشاپس واپس نہ مل سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: لاہور ہائیکورٹ کے تحریری حکم نامے کے بعد ترک کمپنی البیراک کو اپنی مشینری اور ورکشاپس کا قبضہ واپس لینے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق  البیراک کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ سمیت دیگر افسران و ملازمین فیروزپور روڈ اور سگیاں ورکشاپ پہنچے ، ایل ڈبلیو ایم سی افسران سے مشینری اور ورکشاپس کا قبضہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جس پر انہیں ورکشاپ کے اندر جانے کی اجازت نہ ملی ، ورکشاپس کا دروازہ ترک کمپنی کے نمائندوں کے لئے بند رکھا گیا ۔

البیراک کمپنی کے ملازمین نے ورکشاپ کے باہر احتجاج بھی کیا،  ترجمان البیراک کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے تحریری آرڈر کے مطابق ترک کمپنیوں کی مشینری اور دیگر املاک واپس کرنے کا مطالبہ ناجائز نہیں ہے ، ترجمان نے مزید کہا کہ مشینری واپس نہ کرکے ایل ڈبلیو ایم سی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے جس کے خلاف وہ اندراج مقدمہ کی درخواست دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer