قسط مانگنے پر ریکوری افسر قتل

31 Dec, 2020 | 11:47 AM

Azhar Thiraj

اسرار خان : شالیمار کے علاقہ سنگھ پورہ میں الیکٹرونکس کمپنی کا ریکوری مینجر قسط مانگنے پر قتل ہو گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلئہ قتل برآمد کر لیا ۔
 
پولیس کے مطابق واقعہ سنگھ پورہ میں واقع اے آر الیکٹرونکس پر پیش آیا  جہاں ریکوری مینیجر فیصل کا شہری فرمان کے ساتھ قسط مانگنے پر جھگڑا ہوا  ، اسی دوران ملزم فرمان نے فائرنگ کر کے فیصل کو شدید زخمی کر دیا، جو ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

سٹی 42 کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پتلون شرٹ میں ملبوس ملزم فائرنگ کرنے کے بعد خود ہی گرفتاری پیش کر دیتا ہے،ڈولفن سکواڈ کی ٹیم نمبر 163 نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ، بعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے شالیمار پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،دوسری جانب مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے لاہور میں پولیس آڈر 2002 پر مکمل عمل درآمد شروع ہو گیا جس کے بعد لوکل اینڈ اسپیشل لاز کے 34 ہیڈز کی تفتیش بھی انویسٹی گیشن ونگ کو دے دی گئی۔ پولیس ترجمان کےمطابق لوکل اینڈ اسپیشل لاز کے 34 ہیڈز ، جن میں آرمز ، سسٹم،کرایہ داری ایکٹ، وال چاکنگ، قمار بازی اور شیشہ اسموکنگ وغیرہ کی تفتیش پہلے آپریشن پولیس کرتی تھی جو اب انویسٹی گیشن ونگ کو دے دی گئی ہے۔


پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے دی جس کے مسودے پر سی سی پی او نے دستخط کر دیے ہیں۔ آپریشن ونگ صرف لاء اینڈ آرڈر اور جرائم کی روک تھام کرے گا، اس ضمن میں انویسٹی گیشن ونگ کو مزید 107 افسران بھی دے دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں