سٹی 42 :سابق فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔
سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں پچ تیز ہوئی تو پاکستان کا میچ جیتنے کا چانس ہوسکتا ہے، لیکن اچھی پچ ہوئی تو پاکستانی ٹیم کا کوئی چانس نہیں ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابراعظم کے کیھلنے اور دونوں اننگز میں رنز کرنے سے پاکستانی ٹیم کا چانس بن سکتا ہے۔
سمجھ سے باہر ہے کہ ہمارے لیے پچ مشکل کیوں ہو جاتی ہے، جب بولنگ کرتے ہیں تو لگتا کہ وہ ہم سے آئوٹ نہیں ہوں گے اور جب پاکستان ٹیم بیٹنگ کر رہی ہوتی ہے تو محسوس ہوتا ہے اس سے مشکل پچ کوئی نہیں ہے۔ نچلی سطح پرکوئی کام نہیں ہو رہا ہے، جلد یہ وقت بھی آسکتا ہے کہ ہم افغانستان سے بھی نیچے چلے جائیں گے۔
یاد رہے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں فواد عالم کی سنچری رائیگاں گئی اور پاکستان کو میچ میں 101 رنز سے شکست ہو گئی۔ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمکل اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز پر موجود تھے۔اظہر علی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن فواد عالم کیوی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور کپتان محمد رضوان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔