سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار

31 Dec, 2019 | 11:06 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار، منگل کے روز صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت چار سو روپے فی تولہ بڑھ گئی، خواتین  نے بھی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔    

شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں چار سو روپے اضافے کے بعد چوبیس قیراط سونے کی قیمت اٹھاسی ہزار چار سو روپے فی تولہ تک پہنچ گئی جبکہ بایئس قیراط سونا اکیاسی ہزار تین سو روپے کا ہوگیا۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی مانگ بڑھنے کے باعث سونے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خواتین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں