سردی کی شدت کے باعث دل کےامراض میں اضافہ

31 Dec, 2019 | 10:30 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) سردی کی شدت کے باعث عارضہ قلب کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی، کڑاکے کی ٹھنڈ سے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی طبیعت بگڑنے کے ساتھ صحت مند شہری بھی ہارٹ فیل کے ساتھ ہسپتالوں میں آنے لگے۔

حالیہ سردی نے جہاں معمولات زندگی بری طرح متاثر کئے ہیں وہیں سخت سردی سے دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق 25 سے 30 فیصد دل کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع کہتے ہیں حالیہ سرد لہر میں دل کے مریض 25 سے 30 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ شہری سردی سے بچنے کیلئے ہر ممکن حد تک احتیاط کریں۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ شدید سردی سے بچاؤ کیلئے شہری گرم کپڑوں کا استعمال اور سردی سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

مزیدخبریں