سراج الحق کی کانفرنس میں ٹک ٹاک گرل کے تذکرے

31 Dec, 2019 | 10:06 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ نیب اب عیب بن چکا ہے، این آر او نہ دینے کا اعلان کرنے والا اب مسلسل این آر او دے رہا ہے، امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس میں بھی ٹک ٹاک گرل کے تذکرے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ناکامیوں کی داستان رقم کی ہے، 2020 میں بھی مہنگائی کا سونامی لانے کا اعلان کررہے ہیں، اس حکومت کو لانے والے بھی اس کی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نیب اب عیب بن چکا ہے، اس ادارے کی ری سٹرکچرنگ ہونی چاہیے، پی ٹی آئی ہو یا پیپلز پارٹی سب سٹیٹس کو کی جماعتیں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی بھی حریم شاہ کا نام لیے بغیر ان کے کارناموں پربول پڑے، کہنے لگے کہ ایک خاتون حکومت کے ان ایوانوں میں داخل ہوجاتی ہیں جہاں کوئی جا نہیں سکتا، بڑے بڑے وزراء اس کی دھمکی پر خاموش ہوجاتے ہیں۔

مزیدخبریں