سال2019،فلمی مقابلے میں ماہرہ خان کی فلم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

31 Dec, 2019 | 03:37 PM

M .SAJID .KHAN

(زین مدنی) سال2019 پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئےترقی کا سال رہا،اس سال کئی ہٹ فلمیں ریکارڈ کا حصہ بنیں، بھارتی فلموں پرپابندی بھی پاکستانی فلموں کیلئےمعاون ثابت ہوئی،سینما گھروں میں مقامی فلموں کو خوب پذیرائی ملی۔

۔2019لالی وڈ کیلئےنئی زندگی ثابت ہوا،21 پاکستانی فلمیں سلوراسکرین کی زینت بنیں،سپراسٹار،پرے ہٹ لو،رانگ نمبر ٹو،چھلاوا اورشیردل جیسی فلمیں مداحوں کو سینما گھرکھینچ لائیں،فلمی مقابلےمیں اداکارہ ماہرہ خان کی فلم سپراسٹار27 کروڑ سےزائد کےبزنس کےساتھ باکس آفس پرپہلےنمبر پر رہی۔

پرے ہٹ لو،باجی،ہیرمان جا،لال کبوتر،کتاکشا اورپراجیکٹ غازی بزنس کےلحاظ سےباکس آفس پرٹاپ ٹین میں جگہ بنانےمیں کامیاب رہیں،طویل عرصےبعد فلم باجی سےپردہ سکرین پرجلوہ گرہونےوالی اداکارہ میرا شائقین کےدلوں میں گھر نہ کرسکیں جبکہ سال کی آخری پاکستانی فلم سچ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

بھارتی فلموں پرپابندی کےباوجود معیاری فلموں کی نمائش سےسینما مالکان کی بھی خوب چاندی ہوئی،لیکن فلمیں تسلسل کےساتھ ریلیز نہ ہونےسےکئی سینما گھروں کونقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

مزیدخبریں