(طاہرجمعیل) ملک بھر میں کل سال 2020 کاپہلاروز ہوگا، نیب لاہور میں پہلی پیشی کا قرعہ ایم این اے میاں جاوید لطیف کے نام نکلا،نیب نے لیگی ایم این اے کو کل طلب کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں جاوید لطیف کی 2020 میں نیب کے پہلے ملزم کے طور پر کل پیشی ہوگی، نیب لاہور نے میاں جاوید لطیف کو یکم جنوری کو دوسری مرتبہ پیش ہونے کی ہدایت جاری کر رکھی ہیں، میاں جاوید لطیف کو نامکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر دوبارہ طلب کیا گیا, نیب نے میاں انور لطیف، میاں منور لطیف، میاں امجد لطیف کو بھی دوبارہ طلب کیا ہے۔
نیب نے میاں اختر لطیف، جاوید لطیف کےبیٹےاحسن لطیف اوروالدہ ولایت لطیف کوبھی طلب کیا ہے، میاں جاویدلطیف سمیت دیگر7 افراد کو اس سے قبل 2 مرتبہ کال اپ نوٹسز جاری کیے گئےتھے۔
ذرائع کے مطابق جاوید لطیف نے اپنے اور فیملی 7 کے ارکین کی جانب سے جواب جمع کروایا، کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ثناور منظور نے آئندہ پیشی پر دیگر دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔