(قذافی بٹ)اسد کھوکھرمہینوں بغیر وزارت رہنےکےبعد بلاآخر صاحب وزارت ہوگئے،اسد کھرکھر کووائلڈ لائف کی وزارت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ملک اسد کھوکھر صاحب وزارت ہوگئے،اُن کووائلڈ لائف کی وزارت دے دی گئی،اسد کھوکھرکو6 ماہ پہلےصوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا تھا لیکن وزارت نہیں دی گئی،اسد کھوکھر وزارت جنگلات اور بلدیات کی وزارت کے امیدوار تھے۔
انہیں اطلاعات کی وزارت بھی دینےکی کوشش کی گئی،نئے سال کےآغاز سےپہلے اسد کھوکھر کو بلاِخر وائلڈ لائف اینڈ فشریز کی وزارت دی گئی ہے،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔