انٹر میڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری

31 Dec, 2019 | 12:10 AM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو) انٹرمیڈیٹ کے طلباء الرٹ ہوں، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں انٹرمیڈیٹ داخلے 2020ء کا شیڈول جاری، امتحانات کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا۔        

لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 6 جنوری سے 30 جنوری تک، ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 31 جنوری سے 10 فروری تک اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 11 فروری سے 17 فروری تک جمع ہوں گے۔

تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا۔ اس حوالے سے سیکرٹری پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین ڈاکٹر ریحانہ الیاس نے امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے اور صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کو شیڈول پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں