(شہزاد خان) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کھلے مصالحہ جات کی فروخت کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن تو گزر گئی مگر اکبری منڈی سمیت شہر میں قائم گوداموں میں سینکڑوں من کھلے مصالحہ جات کا سٹاک ابھی بھی موجود ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تاجروں کو یکم جنوری تک کھلے مصالحہ جات کی فروخت کے حوالے سے ڈیڈ لائن دی گئی تھی، حتمی تاریخ گزرنے کے باوجود شہر کی مشہور اکبری منڈی میں ابھی بھی سینکڑوں من کھلے مصالحہ جات موجود ہیں۔ تاجران کا کہنا ہے کہ گوداموں اور منڈی میں موجود کھلے مصالحہ جات فروخت کرنے کیلئے مزید مہلت دی جائے۔
کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے تحت حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مصالحہ جات مل سکیں گے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھلے مصالحہ کی فروخت پر پابندی اور پیکنگ کی شکل میں فروخت کے اقدام کو شہریوں اور تاجران نے یکساں طور پر سراہا ہے، شہریوں اور تاجران کا کہنا ہے اس سے ملاوٹ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔