تیز دھند کے باعث ٹرین آپریشن شدید متاثر

31 Dec, 2018 | 07:36 PM

Shazia Bashir

(سعید احمد) لاہور سمیت ملک کے دیگر مقامات پر تیز دھند کے باعث ٹرین آپریشن شدید متاثر ہوا، لاہور آنے اور جانے والی پندرہ ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے لاہورآنے والی ٹرینیں بوجہ دھند تاخیر کا شکار رہیں، جن میں کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے 20 منٹ، کراچی سے آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے 5 منٹ، کراچی سے آنے والی تیز گام 2 گھنٹے 55 منٹ تاخیر، کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ۔

 جبکہ ملتان سے لاہور آنے والی موسیٰ پاک 50 منٹ، پشاور سے بزریعہ لاہور کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ، پشاور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ،کوئٹہ سے لاہور کے درمیان چلنے والی اکبر ایکسپریس 1 گھنٹے 15 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

 جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس شام 4 بجے کی بجائے 5 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی، جبکہ لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس رات 7 بجے کی بجائے 10 بجے روانہ ہوئی۔

مزیدخبریں