لیڈی کانسٹیبلز نے کمر کس لی

31 Dec, 2018 | 07:03 PM

Arslan Sheikh

(فخر امام) پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں 417 لیڈی اہلکاروں میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، موٹیویشنل سپیکر زہرا عباس نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، جب کہ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج مرزا فاران بیگ بھی موجود تھے۔

پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں 24 مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی لیڈی اہلکاروں میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، 417 خواتین اہلکاروں میں محرر کا کورس مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی موٹیویشنل سپیکر زہرا عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں خواتین کسی طرح بھی مردوں سے کم نہیں ہیں، جو اب عوام کی خدمت میں بھی پیش پیش ہیں۔  

ڈی آئی جی ٹریننگ مرزا فاران بیگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 417 خواتین اہلکار محرر کورس کے بعد پنجاب کے مختلف تھانوں میں تعینات کی جائیں گی۔

اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میں ترجمان پنجاب پولیس نبیلہ غضنفر، فوزیہ وقار سمیت مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں