میٹروپولیٹن کارپوزیشن کے ہاؤس اجلاس ، کس کی کتنی حاضریاں ؟ جانئے ۔۔۔

31 Dec, 2018 | 06:33 PM

Shazia Bashir

(راؤدلشاد حسین) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دس ہاؤس اجلاسوں میں کون کتنے اجلاس میں شریک ہوا، 319 کے ہاوس میں سے صرف دو ڈپٹی میئرز اور 21 ممبرز کی اجلاسوں میں مکمل حاظری رہی جبکہ 20 ممبرز ایک مرتبہ بھی اجلاس میں نا آئے۔

سال دو ہزار اٹھارہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دس ہاؤس اجلاسوں ڈپٹی میئر سمن آباد زون میاں محمد طارق اور ڈپٹی مئیر علامہ اقبال زون مہر محمود احمدہی تمام دس اجلاس میں حاضر رہے۔

ڈپٹی میئر عزیزبھٹی زون حاجی اللہ رکھا اورڈپٹی میئر وسیم قادرسب سے کم مرتبہ صرف چار اجلاسوں میں حاضر رہےاسپیکر میٹروپولیٹن کارپوریشن راؤشہاب الدین، ڈپٹی داتا گنج بخش زون نذیر خان سواتی اور ڈپٹی میئر واہگہ زون مشتاق مغل نو اجلاسوں میں حاضر رہے ڈپٹی میئرشالامار زون بلال چودھری سات، ڈپٹی مئیر گلبرگ زون رانا اعجاز احمد حفیظ نے سات اجلاسوں میں حاضر رہے۔

سال دو ہزار اٹھارہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 20 ممبرزنے ایک اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی خواجہ احمد حسان، ساجد چوہان، غلام مرتضی چودھری شاہد نصیر جٹ، چودھری محمد افضل، مرزا مقصود شریف، حاجی میاں طارق، عرفان علوی، نویدالحق کیانی، ملک منظور حسین، فیاض ورک، محمد عمران، رفیق خان، عرفان احمد، سلمان اکرم بٹ محمد جلیل، حسن طارق اعوان، مزمل حسین، ملک مبشر گوگا ایک بھی سال بھر غیر حاضر رہے۔

سال بھر میں 19 ہاؤس ممبرز نے صرف ایک اجلاس میں شرکت کی شاہنواز اسماعیل قیصر امین بٹ، محمد طارق ،چودھری زاہد حسین، کامران کفیل، راحیلہ کوکب، محمد اشرف نمبردار، عرفان علی، علی عمران، محمد اعجاز، رانا اختر محمود، جاسم اسلام بٹ، چودھری مرتضی نت، عمران علی شاہ، ملک شوکت علی کھوکھر، رانا محمد غفار، ملک لیاقت علی جھیڈو، محمد اقبال حسین، بابا دین محمد بھٹی نے صرف ایک ایک اجلاس میں شرکت کی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن ارکان میں سے 21 ارکان نے مکمل دس اجلاسوں میں شرکت کی شاہد محمود، محمد اکرام بٹ، جاوید اقبال، بشیر احمد، یونس خان، حاجی عبدالحمید، شاہد محمود، جاوید حسین سید، علی انیس چودھری، عامر محمود، چودھری یونس خورشید اعوان، راجہ فضل الہی بٹ، محمد اشتیاق، حاجی محمد شریف، محمد سعید ملک، ماسٹر نثار احمد ملک، محمد رفیق، چودھری عبدالقیوم تبسم، یوسف جاوید، رائے لیاقت ایڈووکیٹ نے تمام اجلاسو میں شرکت کی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہاؤس ممبرز کی عدم دلچسپی سے کارکردگی کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں