(قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے حوالے سےاجلاس ہوا، اس دوران متعدد اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، اعلیٰ پولیس افسران اور محکمہ ہائرایجوکیشن کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے پولیس کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، تعلیمی اداروں کے باہر چھٹی کے وقت خصوصی پولیس کا پہرہ لگایا جائے۔
یوسف نسیم کھوکھر نے سپیشل برانچ کو بھی صورت حال مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے، چیف سیکرٹری نے سیکرٹری انڈسٹرز ندیم الرحمن، چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔