بورڈ آف ریونیو حکام نے ڈیلی ویجز ملازمین کو دفترداخلہ سے روک دیا

31 Dec, 2018 | 05:10 PM

Shazia Bashir

(سعود بٹ) محکمہ ریونیو سے ڈیلی ویجز خواتین ملازم اورڈرائیورزکو فارغ کرنےکا معاملہ، بورڈ آف ریونیو کے حکام نے ملازمین کو دفترداخلہ سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ریونیو کے احکامات کے باوجود ڈیلی ویجز ملازمین کو دفتر داخل ہونے سے روک دیا گیا، صوبائی وزیرملک انور نےاحکامات جاری کیے تھے کہ ملازمین کو فارغ نہ کیا جائے بلکہ ذیلی اداروں میں ایڈجسٹمنٹ کے بعد ریگیولر کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

 ذرائع کے مطابق سیکرٹری ریونیو اورسیکرٹری جنرل نے صوبائی وزیر کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ڈیلی ویجزملازمین کو دفترآنے سے روکا، ملازمین نے مسئلہ حل نہ ہونے پرانتظامیہ کو احتجاج کی دھمکی دے دی۔

مزیدخبریں