چڑیا گھر کی سیرکرنیوالےافرادکیلئےخوشخبری

31 Dec, 2018 | 03:08 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ) بچوں کا ساتھی ہاتھی آئندہ تین ماہ کےاندر چڑیا گھر میں موجود ہوگا، چڑیا گھر انتظامیہ کے معاملات طے پاگئے،  چڑیا گھر کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں سوزی کا متبادل لانے کے لئے معاملات طے پاگئے،  ڈائریکٹر چڑیا گھر حسن علی سیکھرانے خوشخبری سنا ئی ہے کہ آئندہ سال تین ماہ کےاندر اندر ہاتھی چڑیا گھر میں بچوں اور بڑوں  کومحظوظ کرنے کے لئے موجود ہوگا، ہیپو، گینڈا اور چمپنزی بھی آئندہ سال چڑیا گھر میں موجود ہونگے، ڈی جی چڑیا گھر کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق چڑیا گھر کی آمد میں 12فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال کی نسبت2018میں ایک کروڑروپےکافائدہ ہوا،کل آمدنی 16 کروڑ سےزائدہوئی۔

ڈائریکٹرچڑیاگھرنےبتایا کہ41 لاکھ 15ہزارافراد نےچڑیا گھر کادورہ کیا، لوگوں کی تعداد کے پیش نظر زرافہ، لاما اور سفید ٹائیگر کو پھرسے چڑیا گھر کی زینت بنایا گیا ہے، جانوروں اور پرندوں کی کل تعداد 1ہزار 145 ہوگئی ہے، انہوں نےبتایا کہ ایک لاکھ 71ہزار طلباء نے چڑیا گھر کا دورہ کیا، 42 طلباء کو ریسرچ تھیسیس مکمل کرایا گیا، 72طلباء کو انٹرن شپ پروگرام بھی کرایا گیا، علاوہ ازیں  پہلی بار چڑیا گھر کےویٹنری سٹاف کو ٹریننگ پروگرام کرایا گیا۔

مزیدخبریں