ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ پنجاب نےاسلحہ لائسنس معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا

محکمہ داخلہ پنجاب نےاسلحہ لائسنس معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) محکمہ داخلہ پنجاب نے1لاکھ سےزائداسلحہ لائسنس معطل کرنےکانوٹی فکیشن جاری کردیا، اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈکرانے کے لئے 31دسمبر تک مہلت دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے1لاکھ سےزائداسلحہ لائسنس معطل کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن بیان کیاگیا کہ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈنہ کرانےپرمعطل کئےگئے، قبل ازیں محکمہ داخلہ نے  پنجاب بھر میں ایسے تمام افراد جن کے پاس کسی بھی قسم کا اسلحہ موجود تھااور ان کا لائسنس بنا ہوا ہے کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کروائیں تاکہ ناجائز اسلحہ کی روک تھام کی جا سکے۔

31 دسمبر 2018 تک مینوئل آرمز لائسنس رجسٹرڈ نہ کرانے کی صورت میں اسلحہ لائسنس منسوخ کیےجانےکاعندیہ دیا گیاتھا، اور اس پر درج اسلحہ ضبط کیاجائے گا اور ایسے لائسنس ہولڈرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی کہاگیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer