ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اورمنصوبہ احتساب کی زدمیں آگیا

ایک اورمنصوبہ احتساب کی زدمیں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ) سابق حکومت کا ایک اورمنصوبہ احتساب کی زد میں آگیا، نیب نے ارفع کریم ٹاور پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم آئی ٹی ٹاور 2012 میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا،  پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے گزشتہ ہفتے ریکارڈ نیب کو جمع کرایا گیا ، پی آئی ٹی بی سے پراجیکٹ کی لاگت، ڈیزائن سمیت تمام تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور آئی ٹی ٹاور کی تعمیر اور اس میں چلنے والے تمام پراجیکٹس کا بھی جائزہ لے رہا ہے، ضرورت محسوس ہونے پر مزید ریکارڈ طلب کیا جا سکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer