دھند کے بادل چھٹ گئے،موٹروے ٹریفک کیلئے بحال

31 Dec, 2018 | 10:08 AM

M .SAJID .KHAN

 (سٹی42) لاہور شہر  میں دھند کی لہر میں کمی سےموٹروے ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی، موٹروے کھلنے سے بابو صابو انٹرچینج پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور شہر  میں دھند کی لہر میں کمی سے   لاہور موٹروے ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی، علی الصبح شہر میں شدید دھند کی وجہ سےحدِ نگاہ صفر سے پچاس میٹر رہ گئی تھی، شدید دھند کے باعث موٹروے بھی بند کر دی گئی،موٹروےلاہور سے کوٹ مومن ،فیصل آباد اور گوجرہ سے شدید دھند کی وجہ سے بند کی گئی، ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں تا کہ کسی قسم کا کو ئی حادثہ پیش نہ آئے.

ترجمان کا کہنا تھا کہ شدید دھند میں شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں,شہری مشکل میں ہیلپ لاین 130 پر رابطہ کریں، جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کے آخر میں بارش کی پیشگوئی بھی کردی ہےجس سے سردی کی لہر میں مزید اضافے ہوگا۔

مزیدخبریں