شوکت خانم ہسپتال میں ملازمت کرنیوالے ڈاکٹر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

31 Dec, 2018 | 09:43 AM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) چوہنگ میں ڈاکٹر قیوم نے مبینہ طور پرخود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکےلاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں واقع گرین فورٹ سوسائٹی میں ڈاکٹر قیوم نے اپنے گھر میں خود کو گولی مارلی ، واقع کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں مگر وہ جاں بحق ہوچکے تھے، پولیس کے مطابق ڈاکٹر قیوم شوکت خانم ہسپتال میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا اور ڈپریشن کا مریض تھا.

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی,  پولیس کا کہنا  تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کے حقائق واضح ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں