فلمی پنڈھتوں کے دعوے ناکام، پاکستانی فلم انڈسٹری تاحال بدحالی کا شکار

31 Dec, 2017 | 09:47 PM

زین مدنی: پاکستان فلم انڈسٹری بحران کا شکار،2017 میں اکیس پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن صرف 3فلیمں ہی عوام کی پذیرائی حاصل کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری طویل عرصے سے بحران کا شکار ہے۔2017 میں اکیس پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن صرف3 فلمیں ہی عوامی پذیرائی حاصل کر سکیں۔ مہرالنساءووئی لب یو،یلغار،بلو ماہی ،چلے تھے ساتھ ساتھ،جیو سر اٹھاکے،چین آئے نا،ورنہ ،وصل،رنگریزا،ساون،پرواز ،راستہ سمیت دیگر فلمیں بھی شائقین کو اپنا مداح نہ بنا سکیں۔

فلم پنجاب نہیں جاوں گی ،ارتھ دی ڈسیٹی نیشن اور نامعلوم افراد ٹو نے شائقین کو سینما گھرآنے پر مجبور کیا۔ شائقین کو امیدہے 2018 میں پاکستانی فلم انڈسٹری مزید بہتر فلمیں دے گی۔ جوخوب مقبولیت حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں