ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2017محکمہ ایل ڈی اے میں اتارچڑھاؤ، پونے3ارب کمرشلائزیشن فیس کی وصولی ہوئی

2017محکمہ ایل ڈی اے میں اتارچڑھاؤ، پونے3ارب کمرشلائزیشن فیس کی وصولی ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرنایاب: سال 2017ءکےدوران ایل ڈی اےکوپونے3 ارب روپےکمرشلائز یشن فیس کی وصولی ہوئی۔ لاہور ڈویژن میں572رہائشی سکیمیں غیرقانونی قرار، 160غیرقانونی شادی ہال سر بمہر کئےگئے۔ ون ونڈ و سیل پر موصول ہونے والی 55ہزار درخواستیں میں سے51ہزار پر کارروائی ہوئی ۔

ایل ڈی اے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ماس ٹرانزٹ منصوبے لاہور اورنج لائن میٹر و ٹرین کا 80فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سال2017ءکے دوران شہر کی تعمیر و ترقی کے کئی منصوبےمکمل کئے ۔ 7 ارب روپے کی لاگت سے ٹھوکر نیاز بیگ سے ڈاکٹرز ہسپتال اور اپر مال سے ہربنس پورہ تک لاہور کینال روڈ کا توسیعی منصوبہ مکمل کیا گیا- گورومانگٹ ریلوے کراسنگ گلبرگ میں 50کروڑ روپے کی لاگت سے انڈر پاس تعمیرکیا گیا۔

ایل ڈی اے کے کمرشلائزیشن ڈائریکٹوریٹ نے سال 2017ءکے دوران مستقل اور سالانہ کمرشلائزیشن فیس کی مد میں مجموعی طور پر2ارب75 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی- مستقل کمرشلائزیشن کرانے والی عمارتوں سے1 ارب98کروڑ روپے وصول کئے گئے۔ سالانہ کمرشلائزیشن فیس کے طور پر ایل ڈی اے کوتقریبا77کروڑ روپے جمع کرائے گئے- وصولی تیز کرنے کے لئے سال بھر کے دوران 1150پراپرٹیز کو سر بمہر کیا گیا.

ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کر کے بنائے جانے والے 160شادی ہال سر بمہرکئے۔ ایل ڈی اے میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ کی طرف سے لاہور ڈویژن میں  واقع 572غیر قانونی اور159زیر کارروائی سکیموں کی فہرستیں قومی اخبارت میں شائع کرائی گئیں۔

2017 میں 93غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کیاگیا- ا س کے علاوہ 25 نجی رہائشی سکیموں کو ابتدائی پلاننگ کی اجازت دی جبکہ11سکیموں کی تکنیکی منظوری دے دی ۔ ایل ڈی اے ملازمین کی میرج گرانٹ عید الاونس اور بچوں کی تعلیم کیلئے بھی خصوصی فنڈز میں اضافہ کیا گیا۔اس کے علاوہ دیگر مختلف نوعیت کی21538درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے19778درخواستیں نمٹائی گئی.