طاہرحمید: پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ جانوروں کی باقیات سے تیارکیاگیا23ہزار لیٹر کوکنگ آئل پکڑلیا۔
اے ڈی جی آپریشنز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹھوکر نیاز بیگ پر کارروائی کرتے ہوئے 23ہزارلیٹرسےزائدچربی سےنکلاتیل پکڑلیا۔ تیارکردہ تیل ٹرک پر گجرات سےلاہورلایاجارہاتھا۔ اے ڈی جی آپریشنز ویجیلنس سیل کی اطلاع پرٹرک نمبرجی ایل ٹی7730سےتیل برآمد کیاگیا۔
اے ڈی جی آپریشنز نے بتایاکہ تیل بائیوڈیزل کمپنی کےحوالے کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ جبکہ دوسری جانب گجرات میں پروڈکشن یونٹ کیخلاف کارروائی کا حکم دیاگیاہے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ تیل کواستعمال شدہ تیل میں شامل کرکےدوبارہ پیک کیاجاتاتھا۔ ایسے کوکنگ آئل سےکینسر جیسی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ معیاری کمپنی کا کوکنگ آئل استعمال کریں۔