کسٹمز حکام نے 3 ہزار لینز لندن سے لاہور سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

31 Dec, 2017 | 04:20 PM

(نبیل ملک ): لاہور ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام نے 6 کروڑ روپے کی مالیت کے تین ہزار قیمتی آئی لینز لندن سے لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون مسافر کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ واقعے کی تصاویر سٹی 42 نے حاصل کر لیں۔

لاہور ائیر پورٹ پر تعینات کسٹمز حکام کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 758 میں سوار لاہور کی رہائشی خاتون مسافر عظمی ضیاء کے سامان کی معمول کی تلاشی کے دوران 3 ہزار قیمتی آئی لینز برآمد کیے گئے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق ڈی سی کسٹمز نوید الرحمان بگوی اور عملے نے خاتون مسافر عظمی ضیاء کا پاسپورٹ اور اسمگل شدہ تمام آئی لینز ضبط کر لیے۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں ہیں۔

کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن سے قیمتی لینز اسمگل کرنے والی خاتون مسافر عظمی ضیاء کے خلاف ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پی آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کی قریبی رشتہ دار ہیں۔ جو پہلے بھی کاسمیٹکس اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق ضبط شدہ تین ہزار قیمتی آئی لینز کی مالیت 6 کروڑ بنتی ہے جن کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو کروڑں کانقصان پہنچایا گیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں