اورنج لائن ٹرین منصوبہ، جی پی او چوک 3 ماہ کیلئے بند کرنیکا فیصلہ

31 Dec, 2017 | 02:33 PM

(عثمان علیم ): اورنج لائن ٹرین کے سب سے مشکل سنٹرل سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کے باعث جی پی او چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے یکم جنوری سے  تین ماہ کیلئے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے سب سے مشکل سنٹرل سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کے لیے جی پی او چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے یکم جنوری سےتین ماہ کیلئے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جی پی او چوک بند کرنے کے لیے کنسٹرکشن ایریا پر سٹیل کی شیلڈز لگائی جائیں گی جن کی تنصیب کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ تعمیراتی کاموں کے لیے تمام تر ہیوی مشینری بھی جی پی او چوک پر پہنچا دی گئی ہے، بھاری ٹرانسمیشن لائن کی منتقلی کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔

ایل ڈی اے نے ٹریفک کیلئے متبادل روٹ پلان بھی تشکیل دے دیا ہے جس کے مطابق چیئرنگ کراس اور اسمبلی ہال سے آنیوالی ٹریفک ہائیکورٹ چوک سے فین روڈ پر ڈائیورٹ کی جائیگی۔ فین روڈ پر آنیوالی ٹریفک مزنگ چوک سے براستہ جی پی او آفس سے جین مندر اور لوئر مال جائیگی۔ داتا دربار، بھاٹی چوک اور ٹاؤن ہال سے آنیوالی ٹریفک کو نیپیئر روڈ پر موڑا جائیگا جبکہ نیپیئر روڈ سے ٹریفک ہائیکورٹ مال روڈ کے سامنے دوبارہ آسکے گی۔

مزید جاننے کیلئے 

مزیدخبریں