2017 میں اینٹی کرپشن لاہور کو بدعنوانی کی 4050 شکایات موصول ہوئیں

31 Dec, 2017 | 01:57 PM

(رضوان نقوی ) اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو سال 2017 میں محکمہ خزانہ، ایکسائز، محکمہ مال، ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور پولیس سمیت مختلف صوبائی محکموں کے افسران و ملازمین کے خلاف بدعنوانی کی 4050 شکایات موصول ہوئیں، اینٹی کرپشن نے 279 ملزموں کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 5 کروڑ 40 لاکھ 29 ہزار روپے کی ریکوری کی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو سال 2017 میں بدعنوانی کے خلاف مجموعی طور پر 4050 شکایات موصول ہوئیں۔ اینٹی کرپشن نے 2400 نئی انکوائریاں شروع کیں جبکہ ایک ہزار 578درخواستیں کارروائی کیلئے متعلقہ محکموں کو جبکہ 62 انکوائریاں وفاقی اداروں کوبھجوائی گئیں۔ اینٹی کرپشن نے گزشتہ سالوں کی انکوائریوں سمیت سال 2017 میں مجموعی طور پر 4 ہزار 308 انکوائریوں پر کارروائی کرتے ہوئے 260 ایف آئی آرز درج کیں۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے 1650 انکوائریاں جبکہ مجموعی طور پر 205 ایف آئی آرز ڈراپ کیں۔ اینٹی کرپشن نے 186 کیسز میں جوڈیشل ایکشن منظور کئے۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے سال بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں کرکے 16 ملزموں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

اینٹی کرپشن نے 22 اشتہاریوں سمیت 289 بدعنوان ملازمین و افسران کو گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن نے 2017 میں 121 کیسز کے چالان عدالتوں میں بھجوائے۔

 اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 لاکھ 45 ہزار جبکہ مجموعی طور پر 5 کروڑ 40 لاکھ 29 ہزار روپے کی ریکوری کر کے 5 ملزموں کو عدالت سے سزا دلوائی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں