آخرکار پیپکو کو ہوش آگیا، بکٹ ٹرکس خریدنے کی اجازت دیدی

31 Dec, 2017 | 12:59 PM

(شاہد ندیم سپرا ): لیسکو سمیت ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیوں میں درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد پیپکو کو بلآخر ہوش آ ہی گیا، برقی لائنوں پر کام کرنے کے لئے لائن سٹاف کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین بکٹ ٹرکس خریدنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو سمیت دیگر تقسیم کار کمپنیوں میں درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد پیپکو ہوش میں آ گئی، پیپکو نے لائن سٹاف کی سیفٹی کے لئے نیا ایس او پی جاری کر دیا ہے، لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، برقی لائنوں پر کام کرنے کے لئے بکٹ ٹرکس خریدنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، پیپکو نے بکٹ ٹرکس خریدنے کے لئے تمام کمپنیوں کو اجازت دیدی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاقوامی سٹینڈرڈ کے مطابق بکٹ ٹرکس کی خریداری کی جائے، بکٹ ٹرکس کو لائن سٹاف بطور ٹی اینڈ پی استعمال کرے گا، آپریشن گاڑیوں کی جگہ بکٹ ٹرکس استعمال کیا جائیگا، بکٹ ٹرکس کے استعمال سے انسانی جانوں کو بچایا جا سکے گا جبکہ جدید گاڑیوں سے کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمی آئے گی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں