بل گیٹس 18 سال کی عمر میں کتنی تنخواہ لے رہے تھے، پہلی سی وی وائرل

31 Aug, 2024 | 11:26 PM

سٹی42:  اسٹیو جابز اور بل گیٹس  کے پہلے سی وی ہی ان کے مستقبل کی مکمل پیشین گوئی ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے اپنے پہلے کریکلم ویٹائی میں جو لکھا وہی بعد مین ان کے ہاتھوں سے سرزد ہوا اور انہیں اتنی بلدنی پر لے گیا کہ آج لوگ اپنے کیرئیر مین ایسی بلندی کا صرف سوچ ہی سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے عظیم انقلابات برپا کرنے والے 2 بڑے   دناغ سٹیو جابز  اور بل گیٹس نے اپےن اپنے پہلے سی وی گزشتہ صدی کی آٹھویں دہائی مین لکھے تھے، تب ان کے کارناموں کو احاطہِ تخئیل میں لانا ہی محال تھا لیکن بعد میں دنیا نے دیکھا کہ وہ  دونوں مستقبل کے متعلق جو سوچتے تھے وہی کر بھی ڈالا۔

اسٹیو جابز ایپل کے پائیونئر تھے اور  بل گیٹس پہلی پرسنل کمپیوٹر بنانے والی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی ہیں۔

کسی نے ان دونوں جینئیس شخصیات کی نوجوانی مین لکھے کیریکلم ویٹائی  کی کاپیاں حاصل کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی ہیں۔  ان دونوں کی سی ویز سوشل میڈیا پر آج وائرل ہیں اور ہر عمر اور جینڈر کے یوزر ان مین گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ 

دونوں نے پہلی پہلی مرتبہ سی وی عمر  18 سال تکی عمر میں لکھے تھے۔

بل گیٹس  نے 1974 میں خود کو کمپیوٹر پروگرامنگ کے ماہر  کی حیثیت سے دنیا سے متعارف کروایا۔  انہوں نے پہلے سی وی میں پروگرامنگ لینگوئجز پر کام کرنے کے تجربے کا ذکر کیا ہے۔

انٹرسٹنگ بات یہ کہ بل گیٹس کو ان کے پہلے سی وی کی بدولت 35 ہزار ڈالرز تنخواہ مل رہی تھی۔  یا کم از کم ان کے سی وی میں تو یہی درج کیا ہے۔

اس سی وی میں انہوں نے پال ایلن کے ساتھ اشتراک کا ذکر کیا اور دونوں نے ہی آگے جاکر 1975 میں مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھی۔

یہ دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم سافٹ وئیر کی کمپنی بنی۔

بل گیٹس بچپن سے ہی کمپیوٹر پروگرامنگ میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہوں نے اپنا پہلا کمپیوٹر کوڈ 13 سال کی عمر میں تحریر کیا۔

دوسری جانب اسٹیو جابز کی سی وی 1973 کی ہے جس میں الیکٹرونکس اور ٹیکنالوجی کو اپنی خصوصی صلاحیتیں قرار دیا۔

انہوں نے بعد میں ایپل، نیکسٹ اور پکسر اینیمیشن اسٹوڈیوز جیسی کمپنیوں کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے Macintosh اور ایپل 2 جیسے اولین کمپیوٹرز کو متعارف کرایا اور بعد ازاں آئی میک، آئی پوڈ، آئی فون اور آئی پیڈ ڈیوائسز دنیا کے سامنے پیش کیں۔

 
1985 میں سٹیو جابز کو ان کی اپنے ہی ہاتھوں سے بنائی ہوئی کمپنی نے نوکری سے نکال دیا تھا۔   لیکن بارہ سال بعد انہیں  1997 میں ایپل کو بچانے کے لئے دوباہ بلا لیا گیا اور وہ اسے ایک بار پھر  اپنی مخصوص تخلیقیت کو بروئے کار لا کر ایپل کو دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک بنانے میں کامیاب رہے۔

 بل گیٹس اور اسٹیو جابز ایک دوسرے کے مخالف تھے اور ان کی لڑائیاں راز نہیں لیکن  ان دونوں کی تشکیل کردہ کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو اب 3 ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔

مزیدخبریں