عمران یونس : پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز لگنے کی دوڑجاری ہے ۔ وائس چانسلر کے امیدواروں نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو مبینہ طور پر 2 کروڑ کی رشوت کی پیشکش کر دی
پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز لگنے کے لئے رشوت کا بازار گرم ہونے لگا۔وائس چانسلر کے امیدواوں نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو رشوت کی مبینہ پیشکش کر دی۔ پنجاب یونیورسٹی کے حاضر سروس پروفیسر کی جانب سے وزیر تعلیم پنجاب کو 2 کروڑ روپے کی پیشکش کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران حیران کن انکشافات کیئے۔
رانا سکندر حیات کے مطابق وی سی لگنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے حاضر سروس پروفیسر نے 2 کروڑ کی آفر کی، موصوف پروفیسر نے ایک ذریعے سے میرے ڈرائیور سے رابطہ کیا، رانا سکندر حیات کے مطابق ان کے ڈرائیور کو سی وی اور 2 کروڑ روپے ایک بیگ میں دئیے گئے،میرےڈرائیورنےفوری معاملےسےآگاہ کیا،
میں نے ڈرائیور سے موصوف پروفیسر کو شٹ اپ کال دینے کا کہا، پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز میرٹ پر تعینات ہوں گے،
مزید مختلف امیدوار مجھے رشوت کی پیشکش کر چکے ہیں،
2ہفتےمیں14جامعات کےوی سیزکی تعیناتی کانوٹیفکیشن متوقع ہے جی سی یونیورسٹی کااشتہاردوبارہ دیناپڑسکتاہے