ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ 

قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر:پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف دوبارہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا  ،،پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی سیز سےقابضین کی فہرستیں طلب کرلیں۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے تمام اضلاع کے ڈی سیز سے قبضہ مافیا کی فہرستیں مانگ لیں۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے سرکاری زمینوں پر قابضین کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف، محکمہ مال اور دیگر سرکاری محکموں کی اراضی پر قابضین کا ریکارڈ مانگاگیا ہے۔

 پنجاب حکومت ان قابضین سے سرکاری زمینیں اور جگہ واگزار کروانے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ فہرستیں موصول ہوتے ہیں تمام ناجائز قابضین سے تمام سرکاری اراضی واگزار کروا لی جائے گی۔