سٹی 42 : پیٹرول اور ڈیزل سستا ہو گیا۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں1روپے86پیسےفی لٹرکمی کی گئی ہے اور ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں3روپے32پیسےفی لٹرکمی کی گئی ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت259روپے10پیسےفی لٹرمقرر کی گئی ہے اور ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت262روپے75پیسےفی لٹرمقرر کر دی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں آج شب 2روپے97پیسےفی لٹرکمی ہوئی ہے اور مٹی کےتیل کی قیمت میں2روپے15پیسےفی لٹرکمی ہو ئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت154.05روپے اور مٹی کےتیل کی نئی قیمت169.62روپےفی لٹرہے۔
نئی قیمتوں کااطلاق آج یکم ستمبر کے آغاز سے ہی ہوگا۔
پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم ہو گئیں
31 Aug, 2024 | 10:30 PM