مارشل آرٹ میں ورلڈ ریکارڈ بنانے والے 5 سالہ  سفیان محسود کی وزیراعظم سے ملاقات

31 Aug, 2024 | 09:51 PM

ویب ڈیسک : 5 سالہ مارشل آرٹ   میں ریکارڈ بنانے والے سفیان محسود نے وزیراعظم سے کہا کہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کروں گا۔

 ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے سفیان محسود نے ورلڈ ریکارڈ بنا کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروا لیا ہے ۔وزیر اعظم نے  سفیان محسود  کی چھوٹی سی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا کر  ملک کا نام  روشن  کرنے  کو سراہا ہے ۔ وزیر اعظم  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  سفیان محسود  نے چھوٹی عمر میں ورلڈ ریکارڈ  بنا کر ملک کا نام روشن کیا، نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں لانے کے لیےکھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، پاکستان کے  باصلاحیت  نوجوان پاکستان کے  روشن  مستقبل کی ضمانت ہیں۔

 5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا 5 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا 
وزیر اعظم نے سفیان محسود  سے اس کی مادری زبان پشتو میں بھی گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے سفیان محسود کے والد عرفان محسود سے بھی بات چیت کی۔ 5 سال کے مارشل آرٹسٹ  سفیان نے  بھارت کا 5 برس پرانا ریکارڈ توڑ کا اپنا نام  ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔ 

 سفیان محسود کے والد عرفان محسود  بھی 100 سے زائد گنیز  بک آف ورلڈ ریکارڈ  ہولڈر ہیں، عرفان محسود مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں اور ڈی آئی خان میں تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں۔اب ان کے بیٹے سفیان محسود نے  مشکل ترین  ریکارڈ توڑ کر پاکستان کے سب سے کم عمر ورلڈ ریکارڈ  بنایا ہے ۔سفیان نے بھارت کے ایم وی ارجن پریان کا سافٹیسٹ ٹائم ٹو کلمب اراؤنڈ پرسن کا 9.78 سیکنڈز کا ریکارڈ 7.87 سیکنڈز سے توڑ دیا۔سفیان نےبتایا کہ  یہ بہت ہی مشکل اور چیلنجنگ ریکارڈ تھا،

مزیدخبریں