علی ساہی :پنجاب پولیس کے اربوں روپے کے سامان کی چھان بین شروع ہوگئی ۔ آر پی اوز،ڈی پی اوز سے 10 سال کا حساب مانگ لیا گیا۔خریدا گیا اسلحہ،گاڑیاں،فرنیچر،مشینری سمیت دیگرسامان کہاں ہے۔ رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کے احکامات جاری کردیے گئے
اربوں روپے کا سامان کہاں ہے؟10سال کا حساب دیناپڑےگا،پنجاب پولیس کے اربوں روپے کے سامان کی چھان بین شروع کر دی گئی، آئی جی پنجاب نے آر پی اوز،ڈی پی اوز سے 10 سال کے دوران خریدی گئی اشیا کے سٹاک کا ریکارڈ مانگ لیا۔تمام اضلاع میں خریدی گئی آئٹمز کی رپورٹ طلب کی گئی ہے،سی پی او کی جانب سے مہیا کی گئی اشیا کہاں ہیں،اشیا اب کس کے استعمال میں ہیں اس بارے میں بھی رپورٹ مانگی گئی ہے ،
آئی جی آفس کی جانب سے کہا گیا ہے جو اشیا مدت معیاد پوری کرچکی ہیں اگر انکی نیلامی ہوچکی ہے تو اسکا بھی تمام ریکارڈ مرتب کیا جائے، کسی جگہ پر تضاد یا گمشدگی کی تمام تفصیلات درج کی جائیں۔ رپورٹس کو خصوصی ٹیمیں چیک کرکے سٹاک کی تصدیق کریں گی۔ ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے خصوصی طور پر پرفارمہ بھی جاری کردیا گیا
اے آئی جی لاجسٹک کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو 5ستمبر تک گزشتہ دس سالوں کی سٹاک رپورٹ تیار کرکے آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دے دیا گیا ہے